Description
تفصیل
لاما ایک لمبی گردن والا جانور ہے جو جنوبی امریکا میں پایا جاتا ہے۔ تندرست جوان لاما کی اونچائی 1.7 میٹر (5.5 فِٹ) سے 1.8 میٹر (6 فِٹ) کے درمیان ہوتی ہے۔ لاما کا وزن تقریباً 130 کلوگرام (280 پونڈز) سے 200 کلو گرام (450 پونڈز) کے درمیان ہوتا ہے۔ لاما گھل مل کر رہنے والا جانور ہے اور یہ اپنے گلّہ میں مِل جُل کر رہتا ہے۔ لاما سے حاصل ہونے والی اُون نہایت ملائم اور خشک ہوتی ہے۔ بنیادی طور پر یہ ذہین جانور ہے۔