Description
تفصیل
گھوڑا سُم دار اور دودھ پلانے والا جانور ہے۔ یہ Equidae خاندان کے ذیلی قبیلے سے تعلق رکھتا ہے۔ گھوڑا بنیادی طور پر تیز رفتار اور طاقتور جانور ہے۔ یہ نہایت وفادار، ہوشیار اور ذہین سمجھا جاتا ہے۔ گھوڑا کسی بھی خطرے کے وقت کا باآسانی سامنا کر سکتا ہے۔ گھوڑا کھڑے کھڑے بھی سو سکتا ہے۔ گھوڑا پالتو جانور ہے اور اس کو تین اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے جو اس کے مزاج اور جِبلّت کے لحاظ سے کی گئی ہیں۔ spirited "hot bloods" اپنی رفتار اور برداشت کی قوت کے باعث، "cold bloods" جیسا کہ عام گھوڑا یا پونی جو باربرداری کے لئے موزوں ہیں اور "warm bloods"، hot bloods اور cold bloods کے اختلاط سے ایک مخلوط نسل دریافت کی گئی ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت گھوڑوں کی 300 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جن کے مختلف مصارف ہیں۔