Description
تفصیل
خَچّر گھوڑی اور گدھے کے اختلاط سے جنم لیتا ہے۔ خَچّر کا سر چھوٹا اور موٹا ہوتا ہے۔ اس کے کان لمبے، پتلی ٹانگیں، چھوٹا اور تنگ دہانہ اور گردن گھوڑے سے مشابہ ہوتی ہے۔ خَچّر میں گدھے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ اپنی جسامت، اونچائی، کھال، گردن، دانتوں کی ساخت اور آواز میں گھوڑے سے کسی حد تک مماثلت رکھتے ہیں۔ تمام خَچّر افزائش نسل کی صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں۔
اسلامی روایات کے مطابق شاہِ حبشہ " نجاشی" نے حضرت جعفر طیّار رضی اللہ تعالٰی عنہُ کو رسول پاک صلى الله عليه وسلم کی خدمت میں تین تحفے بھجوائے تھے ،اُن میں مُشک اور کنیز کے علاوہ تیسرا تحفہ " خَچّر" تھا۔