Description
تفصیل
گدھا یا ’’خَر‘‘ ایک پالتو جانور بھی ہے جو گھوڑے کے خاندان Equidae سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ مختلف جسامتوں میں پایا جاتا ہے اور اس کی افزائشِ نسل کا طریقئہ کار گھوڑے کے خاندان سے مشابہ ہے۔ یہ چھوٹی جسامت (پونی جسامت) سے لے کر بڑی جسامت (اشہبی جسامت) تک کا ہوتا ہے۔ گدھے کے کان لمبے ہوتے ہیں اور دُم گائے کی دُم کی طرح ہوتی ہے ۔ Equidae خاندان کے مختلف النسل جانوروں کے اختلاط سے انتہائی مضبوط، طاقت ور اور باربردار نسل وجود میں آتی ہے جو افزائش نسل کی صلاحیتوں سے محروم ہوتی ہے۔ خچّر اسی طرح کا دوغلا جانور ہے جو گدھے اور گھوڑی کے اختلاط سے جنم لیتا ہے۔ مصری پینٹنگ کے کچھ نمونوں میں گدھے کی تصاویر بھی ملی ہیں جو 1298 سے 1235 قبل مسیح کی ہیں۔
الہامی کتاب انجیل کی چند تفاسیر میں گدھے کو " خرِ عیسٰی " کہا گیا ہے۔
چنگیز خان کے جنگی لشکر میں "گدھے" کو خاص الخاص مقام حاصل رہا ،چاہے خَچّر کی صورت میں کیوں نہ ہو۔مزید تفصیلات سے طوالت کے پیش نظر احتراز کیا جارہا ہے۔
بائبل کے ایک باب " قضاة" کی روایت کے مطابق حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس سفید رنگ کے گدھے تھے جو انتہائی قیمتی تصور کیے جاتے تھے۔