Description
تفصیل
چوہے کی نسل کا سب سے بڑا جانور ہے جو کتّے کے سے انداز میں بھونکتا ہے۔ زمین کھود کر بلّوں میں رہتا ہے۔ عقاب اور اُلّو اس کا شکار کرتے ہیں۔ یہ جانور کیڑے مکوڑے، سانپ بچّھو اور چھپکلیاں کھاتا ہے اور انہیں زمین سے کھود کھود کر باہر نکال لیتا ہے۔ اس کا چہرہ چوہے کی مانند اور دُم خاصی لمبی ہوتی ہے، کان بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔ یہ جھنڈ کی شکل میں رہتا ہے اور خطرے سے بچنے کے لئے دفاعی نگرانی کا ایک باقاعدہ نظام رکھتا ہے۔