Description
تفصیل
چرخ ایشیا اور افریقہ میں پایا جانے والا گوشت خور جانور ہے۔ یہ Hyaenidae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ لکڑ بگھے کا شمار کتّے اور بھیڑیئے کی نسل میں بڑے درندے کے طور پر کیا جاتا ہے۔ چرخ اپنی کم تعداد کے باوجود افریقہ اور ایشیا کے جسیم حیوانات کے ماحولیاتی نظام میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ یہ اپنے شکار پر جھپٹ کر آناً فاناً اُسے اپنے طاقتور جبڑوں میں دبوچ لیتا ہے۔ لکڑ بگھا اپنی خوراک تیزی سے کھاتا ہے اور باقی کو ذخیرہ کرلیتا ہے۔ اس کی لمبی ٹانگیں اور خمیدہ ناخن اس کو جھپٹنے اور پلٹنے میں مدد دیتے ہیں۔
ہند ُستان میں اس کی آواز کو نحس قرار دیا جاتا ہے اور اسے "رونا " ، "بین کرنا" یا موت کا پیغام بھی کہا جاتا ہے۔