Description
تفصیل
تیندوا بلّی کی نسل کا بڑا جانور ہے۔ یہ وسطی اور جنوبی امریکہ میں پایا جاتا ہے۔ یہ 1 میٹر سے 2 میٹر تک لمبا ہوتا ہے۔ تیندوے کا سر اس کے کاندھوں سے تقریباً 70 سینٹی میٹر بلند ہوتا ہے۔ تیندوے کا وزن 57 سے 113 کلو گرام کے درمیان ہوتا ہے۔ اس کے بالوں کا رنگ عموماً پیلا اور نارنجی ہوتا ہے ۔ تیندوے کی پُشت ‘ گردن اور سر پر بہت سارے دائرے یا دھبّے ہوتے ہیں۔ تیندوے کے جبڑے بلّی کے جبڑوں کی طرح لچک دار اور مضبوط ہوتے ہیں۔ تیندوا تیز دوڑتا ہے اور اس کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ تنہا شکار کرتا ہے اور اپنی افزائشِ نسل کے زمانے میں یہ کسی دوسرے کی شراکت برداشت نہیں کرتا۔ تیندوا بڑے جانوروں کو بھی شکار کرتا ہے کیونکہ اس کے جبڑے نہایت مضبوط ہوتے ہیں جو اُسے اپنے شکار مثلاً ہرن اور بکرے وغیرہ کو دبوچے رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔