Description
تفصیل
ببر شیر ممالیہ Felidae خاندان سے تعلق رکھنے والا جانور ہے۔ شیر کی گردن پر گھنے اور بڑے بال ہوتے ہیں۔ شیر کا وزن 250 کلوگرام (550 پونڈز) ہوتا ہے جبکہ شیرنی جسامت میں شیر سے نسبتاً چھوٹی ہوتی ہے جس کا وزن 180 کلو گرام (400 پونڈز) ہوتا ہے۔ جنگلی شیر کی اوسط عمر تقریباً 10 سے 14 سال ہے۔ شیر ایک گوشت خور جانور ہے جو خاندانی نظام کے تحت زندگی بسر کرتا ہے، یہ prides کہلاتا ہے۔ یہ گروہ نر اور مادہ دونوں پر مشتمل ہوتا ہے اور ایک شیر تمام شیرنیوں سے اختلاط کرتا ہے۔ شیرنی شکار کرتی ہے اور شیر اپنے زیر قبضہ علاقے کی سرحدوں کی حفاظت میں مصروف رہتا ہے۔ جب شیر جوان ہوجاتا ہے تو اس کو گروہ سے نکال دیا جاتا ہے۔ شیر جنگل کا بادشاہ بھی کہلاتا ہے۔ شیر کُھلے میدانوں میں بسنے والا جانور ہے۔