Description
تفصیل
کوبرا انتہائی زہریلا سانپ ہے جو Elapidae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ ایشیا، افریقہ اور جنوبی امریکا کے جنگلات اور صحرا میں پایا جاتا ہے۔ یہ اپنے شکار کو جو عام طور پر پرندے اور زمین پر بسنے والے جاندار ہیں اپنے زہر سے ہلاک کرتا ہے جو اس کے تیز نوکیلے دانتوں کے گاڑنے سے کسی بھی جاندار کے جسم میں سرائیت کر جاتا ہے۔ یہ اپنے شکار کی آنکھوں میں بھی زہر کی پچکاری مار کر اُسے بے بس کر دیتا ہے۔ کوبرا کے سر کے پیچھے ایک کُلاہ یا ٹوپی ہوتی ہے جس کو وہ اپنی جلد اور پٹھوں کی مدد سے پھڑپھڑاتا ہے اور یہ کُلاہ روشن ہوکر شکار کو رجھاتی ہے۔ کوبرا کے دشمنوں میں نیولے کے علاوہ دوسرے جانور بھی شامل ہیں مثلاً مور، عُقاب۔ اکثر کوبرا اپنی ہی نسل کے کوبرے کا شکار کرتا ہے۔