Description
تفصیل
ریچھ کا شمار ممالیہ جانوروں میں کیا جاتا ہے۔ یہ گوشت خور جانور ہے۔ ریچھ Ursidae خاندان سے تعلق رکھتا ہے ۔ عام طور پر ریچھ کی کھال کافی نرم ہوتی ہے اور اس پر بہت زیادہ بال ہوتے ہیں۔ اس کی ایک چھوٹی دُم بھی ہوتی ہے۔ ریچھ کے سونگھنے اور سُننے کی حِس بہت تیز ہوتی ہے۔ اس کے خمیدہ ناخن لمبے اور انتہائی مضبوط ہوتے ہیں۔ ریچھ کی جسامت لمبی ہوتی ہے اور اس کی ٹانگیں بہت مضبوط ہوتی ہیں۔ یہ اپنی پچھلی ٹانگوں پر کھڑا بھی ہوجاتا ہے۔ اس کے پنجے چوڑے‘ تھوتھنی لمبی اور کان گول ہوتے ہیں۔ اس کے پنجہ کے نوکدار ناخن اپنے شکار کو دبوچنے ‘ نوچنے اور زمین کی کھدائی کے کام آتے ہیں۔ ریچھ قطب شمالی کے قریب جنگلوں اور برف باری کے میدانوں میں پائے جاتے ہیں۔ یہ عام طور پر ہر چیز کھالیتے ہیں۔