Description
تفصیل
گینڈے کا شمار اُن پانچ گروہوں کے خاندان میں کیا جاتا ہے جن کے سُم ہوتے ہیں۔ یہ Rhinocerotidae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی دو قِسمیں افریقہ کے گرد و نواح میں اور تین قِسمیں جنوبی ایشیا میں پائی جاتی ہیں۔
گینڈے کے خاندان کی درجہ بندی اس کی قوی ہیکل جسامت ‘ ناک پر بڑے نوکیلے سینگ اور سُموں کے لحاظ سے کی گئی ہے۔ یہ نباتات خور جانور ہے۔ گینڈے کی کھال نہایت دبیز ہوتی ہے جس کی دبازت 1.5-5 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ گینڈے کے دماغ کا وزن نسبتاً دوسرے دودھ پلانے والے جانوروں سے چھوٹا ہوتا ہے اور اس کا وزن 400-600 گرام ہوتا ہے۔