Description
تفصیل
خرگوش دنیا بھر میں پایا جانے والا اور دودھ پلانے وال خوبصورت جانور ہے۔ خرگوش Leporidae خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور یہ Lagomorpha قبیلے میں شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں خرگوش کے 8 بڑے خاندان ہیں۔ خرگوش لمبے کان رکھتا ہے اور اس کی پچھلی ٹانگیں بھی لمبی ہوتی ہیں نیز ایک روئیں دار چھوٹی سی دُم ہوتی ہے۔ خرگوش اپنی پچھلی ٹانگوں کی مدد سے تیزی سے حرکت کرتا ہے۔ یہ زمین میں سُرنگ کھودنے کا ماہر ہوتا ہے اور ان سُرنگوں میں ہی رہتاہے ۔ یہ اپنے بھٹ میں آرام کرنے جاتا ہے۔ خرگوش اپنے ٹھکانے میں خوراک نہیں کھاتا۔ اس کی مرغوب ترین غذا گاجر ہے۔
خرگوش کی سادگی اور معصومیت اس کا خاصہ ہے۔بچّے جن جانوروں کو پسند کریں وہ حیوان یا جانور کہلانے کی بجائے "جاندار" کہلانے کے مستحق ہیں کیونکہ بچّے ہر کسی سے پیار کرتے ہیں ، نہ ہی ہر کسی کو پسند کرتے ہیں۔اِلّا خرگوش بچوں کا پسندیدہ ہے اور اسی طرح "بندر" بھی !