Description
تفصیل
چوہا ایک چھوٹا اور دودھ پلانے والا جانور ہے جس کا شمار زمین میں بِل بنانے والے جانوروں میں کیا جاتا ہے۔ گھروں میں پائے جانے والے چوہے ان کی ایک قسم ہے جن کو ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔ کچھ میدانی علاقوں میں بھی چوہے پائے جاتے ہیں۔ یہ بڑے پرندوں اور سانپوں کی خوراک ہیں مثلاً شِکرا اور عُقاب۔ چوہے غذا کی تلاش میں گھروں میں بھی گھُستے ہیں۔ یہ بعض اوقات مضر بھی ثابت ہوتے ہیں اور کھانے پینے کی اشیاء اور غلہ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ جراثیم کے ذریعے بیماریاں پھیلانے کا باعث بھی بنتے ہیں مثلاً طاعون کا سبب بھی بنتے ہیں۔ چُوہے تاریکی میں نکلتے ہیں۔ اپنی قوتِ سامعہ کو دیکھنے کی قوت پر حاوی کر دیتے ہیں اور یہ صرف اپنے سونگھنے کی قوت سے کھانے کی اشیاء تک پہنچ جاتے ہیں اور اپنے دشمن سے چوکنّا رہتے ہیں۔