Description
تفصیل
گیدڑ برِاعظم افریقہ اور ایشیأ میں پایا جانے والا جانور ہے ۔ یہ چھوٹی اور درمیانی جسامت کا حامل ہے اور Canidae قبیلے سے تعلق رکھتا ہے۔ گیدڑ ایک ڈرپوک جانور ہے جو چھپ کر رہتا ہے۔ گیدڑ کی ٹانگیں لمبی ہوتی ہیں اور دانت کتّے کی طرح ہوتے ہیں جو اُس کو شکار کے پکڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ چھوٹے جانوروں ، پرندوں اور رینگنے والے جانورں کا شکار کرتا ہے۔ اس کے پاؤں اور ٹانگوں کی بناوٹ اس کو زیادہ فاصلے تک تیز دوڑنے میں مدد دیتی ہے۔گیدڑ 16 کلو میٹر یا 10 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔ یہ رفتار زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ گیدڑ اپنی پناہ گاہ سے شام کے دھندلکے کے بعد یا اندھیرے میں نکلتا ہے اور شکار کرتا ہے۔ گیدڑ عموماً بڑے جانوروں کے بچے کھچے شکار پر انحصار کرتا ہے۔