Description
تفصیل
بَکری Capra نسل کا جانور ہے۔ اس کی نو(٩) اقسام ہیں۔ بَکری ڈنگر میں شمار کی جاتی ہے جو Bovidae خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور اس کا تعلق گائے بیل وغیرہ سے بھی ہے۔ بَکرا/بَکری زمانۂ قدیم میں بھی پالتو جانور کی حیثیت سے جانا جاتا تھا۔ اکثر انبیاء کا پیشہ بَکریاں چَرانا تھا۔زیادہ تر بَکریوں میں دو سینگ ہوتے ہیں جو مختلف سائز اور شکل کے ہوتے ہیں۔ بَکریوں کے سینگوں کا انحصار ان کی نسل پر ہے۔ بکری کا گوشت اور دودھ ہماری زندگی کا لازمی جزو ہے اس کے علاوہ اس کے بال اور کھال بھی دنیا بھر میں مختلف مقاصد کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔
مثل مشہور ہے :
" بکری جان سے گئی ،کھانے والے کو مزا نہ آیا!"