Description
تفصیل
گھڑیال چھپکلی کے خاندان کا، پانی اور خشکی دونوں پر رہنے والا، سب سے جسیم جانور ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں ۔ امریکی گھڑیال اور چینی گھڑیال۔
یہ زیادہ تر سمندر، دریاؤں، گہری جھیلوں، دلدلی علاقوں ، تالابوں اور جوہڑوں میں پائے جاتے ہیں ۔ تقریباً تمام گھڑیال بڑے جسم کے مالک ہوتے ہیں اور سُست ہوتے ہیں البتہ ان کی رفتار 30 میل فی گھنٹہ تک ہوتی ہے۔ گھڑیال کے کثرت سے شکارکے باعث اب اس کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کیونکہ ان کی نسل تیزی سے عنقا ہوتی جارہی ہے۔ یہ اپنے چوڑے منہ اور آنکھوں کی اُبھری بناوٹ کے باعث مگر مچھوں کی قسم سے علیٰحدہ تصور کئے جاتے ہیں۔