Shair

شعر

سچ تو یہ ہے عشق ایک ایسا درد لطف انگیز ہے
بے اس کے بالکل ہیچ ہے‘ گر ہو حیات جاوداں

(نقوش مانی)

دکھیا خط مری آنکھ روشن کیا
مرے دل میں کا درد بھوجن کیا

(رضوان شاہ و روح افزا)

حال دونوں کا ہے غیر اب سامنا مشکل کا ہے
دل کو میرا درد ہے اور مجھ کو رونا دل کا ہے

(آیات وجدانی)

یہ تیرے شعر ہیں اے درد یا کہ نالے ہیں
جو اس طرح سے دلوں کو خراش کرتے ہیں

(درد)

مرے درد دل کا ہو اک دم طبیب
جدائی سوں تیری ہوا ناشکیب

(فائز دہلوی)

مجھ کو شاعر نہ کہو میر کہ صاحب میں نے
درد و غم کتنے کئے جمع تو دیوان کیا

(میر)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 65
Pinterest Share