• یونہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئ شام گھر بھی رہا کرو
    وہ غزل کی سچی کتاب ہے اسے چپکے چپکے پڑھا کرو
    بشیر بدر
  • کوئ ہاتھ بھی نہ ملائے گاجو گلے ملوگے تپاک سے
    یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرافاصلے سے ملاکرو
    بشیر بدر
  • ابھی راہ میں کئی موڑ ہیں کوئی آئے گا کوئی جائے گا
    تمہیں جس نے دل سے بھلا دیا اسے بھولنے کی دعا کرو
    بشیر بدر
  • مجھے اشتہار سی لگتی ہیں یہ محبتوں کی کہنیاں
    جو کہا نہیں وہ سنا کرو، جو سنا نہیں وہ کہا کرو
    بشیر بدر
  • کبھی حسن پردہ نشیں بھی ہوذراعاشقانہ لباس میں
    جو میں بن سنور کے کہیں چلوں مرے ساتھ تم بھی چلاکرو
    بشیر بدر
  • نہیں بے حجاب وہ چاند ساکہ نظر کا کوئی اثر نہ ہو
    اسے اتنی گرمی شوق سے بڑی دیر تک نہ تکا کرو
    بشیر بدر
First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 86

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter