• خزاں کی شام کو صبحِ بہار تُونے کیا
    مِرے خُدا‘ مِرے پروردگار تُونے کیا
    امجد اسلام امجد
  • میں یُونہی خاک کی پستی میں ڈولتا رہتا
    ترا کرم کہ مجھے استوار تُونے کیا
    امجد اسلام امجد
  • مِرے لہُو میں رکھے اپنی خلوتوں کے راز
    پھر اس کے بعد مجھے بے قرار تُونے کیا
    امجد اسلام امجد
  • خطا کے بعد خطا‘ پے بہ پے ہُوئی مجھ سے
    معاف مجھ کو مگر بار بار تُونے کیا
    امجد اسلام امجد
  • شبیہہ اپنی بنادی ہماری آنکھوں میں
    پھر ان کو وقفِ رہِ انتظار تُونے کیا
    امجد اسلام امجد
  • جُھلستی ریت میں اُگنے لگے ہیں پُھول ہی پُھول
    کرم جو مُجھ پہ کیا بے شمار تُونے کیا
    امجد اسلام امجد
First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 206

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter