Shair

شعر

ایسی نہ شب برات نہ بقرید کی خوشی
جیسی ہر ایک دل میں ہے اس عید کی خوشی

(نظیر)

نبی صدمے قطب شہ کوں سہے جم عید مستانہ
کہ میرے سیں اپر دایم چتر شاہی سہایا ہے

(قلی قطب شاہ)

یو عید ہمن ساجے نصرت کے بجیں باجے
ہے جگ کے نبی راجے د دینِ محمد کا

(عبداللہ قطب شاہ)

گھر گھر خوشی ہور عیش کا سنچر ہوا بھو دھات سوں
ہے آج جگ خوشی حال سب ہوتی ہے ٹھارے ٹھار عید

(قلی قطب شاہ)

تہجد کی نمازاں میں کرو منج تیں دعا دم دم
دعا دم کے اثر تھے ہوں رہاں ہم عید و ہم نو روز

(قلی قطب شاہ)

میری نگہ کی رہ پہ اے فرخندہ فال چل
ہے رز عید آج اے ابرو ہلال چل

(ولی)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 28
Pinterest Share