urdo


urdo کے انگریزی معنی


a bazaar at tached to a campAm armythe language that is a composite of English, Hindi, Arabic and persian words and phrases


urdo کے مترادفات




urdo کے معنی


ریختہ ہنددیابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔ ابتدا یا آغاز کے بارے میں مختلف نظریات ہیں: بعض لوگ سورسینی اپ بھرنش کی جدید ترقی یافتہ یا ترمیم شدہ شکل بتاتے ہیں، جس نے عہد غزنوی کے لگ بھگ نیا روپ نکالنا شروع کیا اور جو تقریباً چودھویں صدی سے ضبط تحریر میں آئی۔ منظوم اُردو کو ریختہ کہتے تھے۔ دہلی کے محاورے کے مستند ہونے کی سند قلعہ معلیٰ کی زبان ہوئی؛ اس بنا پر زبان ٫اُردوے معلیٰ، کہلائی جو کثرت استعمال سے اردو ہو گئی۔ بعض مغربی مصنفوں، نے اسے ٫مورز، کا نام بھی دیا۔ جدید ہندی سے عربی فارسی الفاظ کی فراوانی تدبھو کے رجحان اور عربی رسم الخط کی بنا پر متمیز؛ عربی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے جس میں اُردو کی مخصوص آوازوں کے لیے کچھ اضافے کر لیے گئے ہیں، کئی سوسال کا ادبی اور علمی ذخیرہ اس میں موجود ہےاردوئے معلّٰیبرصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پرا کرت نیز غیر پرا کرت دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہےخصوصاً بیسویں صدی میں جدید علوم و فنون کی بکثرت کتابیں اس میں تصنیف و تالیف اور ترجمہ ہوئیں اور بے شمار علمی اصطلاحات وضع ہوئیں؛ اس طرح یہ اعلیٰ تعلیم کے مختلف درجات میں انگریزی کی جگہ تعلیم و تدریس کی زبان بن گئی۔ ١٨٣٥ء سے فارسی کی جگہ برصغیر کے دفتروں میں رائج ہوئی۔ بیسویں صدی کے آغاز سے کچھ پہلے اردو ہندی کا قضیہ شروع ہوا اور ایک نئی زبان ہندی بنائی گئی۔ برصغیر پاک و ہند کی سیاسی جدوجہد آزادی میں اردو کا بڑا حصہ ہےدیکھئے: دیباچہزبان لشکریہندوستان کی وہ زبان جو دہلی، لکھنو، صوبجات، متحدہ پنجاب کے شرقی اضلاع حیدرآباد دکن وغیرہ میں بولی جاتی ہے

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter