sidiqqui








sidiqqui کے معنی


صدیقی نام، لفظ صدیق سے مشتق ہے جس کے معنی ہیں ’’سچا‘‘۔ عربی زبان میں ’’الصدیق‘‘ یہ خطاب ابوبکر کو عطا کیا گیا تھا (ابوبکرالصدیق) جو مسلمانوں کے پہلے خلیفہ اور آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نہایت قریبی دوستوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ لہٰذا یہ لفظ ان کے سرنیم (Surname) ’’صفاتی نام‘‘ یا ’’نسبتی نام‘‘ کی حیثیت سے استعمال ہوتا ہے۔ ہندوستان کے رہنے والے نو مسلم افراد جو ’’شیخ‘‘ بھی کہلاتے ہیں وہ اور ان کی نسلیں نسبتی طور پر اس نام کو اپنے اصل نام کے ساتھ ملاتے ہیں اور صدیقی کہلاتے ہیں۔ صدیقی نام بعض نچلی سطح کے افراد (ذاتوں والے) بھی استعمال کرتے ہیں مثلاً نو مسلم کائستھ، منیہار وغیرہ۔ جبکہ ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم صحابی اور قریش کے خاندان بنوتمیم سے تعلق رکھتے تھے اور قریش کے دس بڑے خاندانوں میں سے ایک بنو تمیم بھی تھا۔ اور یہ نام خاندانی طور پر ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نسلوں اور بعض دیگر قوموں میں نسبتی طور پر مستعمل ہے۔ جنوبی ایشیاء میں شیخ برادری کے افراد بے محابہ اس نام کو اپنے نام کے ساتھ نسبتی طور پر لگاتے ہیں۔ شیخ براد

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter