mughal


mughal کے انگریزی معنی


a descendent of thesea racial mixture of Turks and MongolsmoghulMongols


mughal کے مترادفات




mughal کے معنی


ایک قوم جو اصل میں منگولیا کی رہنے والی ہے جو چین اور تاتار کے شمال میں ایک ملک ہے چنگیز خان کے زمانے میں اس قوم نے خروج کیا اور تاتار، چین، ایران افغانستان اور روس کو فتح کیا، چنگیز خان کے پوتے ہلاکو خان کے عہد میں بغداد فتح ہوا، اس کے ایک امیر کی اولاد سے امیر تیمور تھا جس کی نسل سے بابر نے ہندوستان فتح کرکے سلطنت مغلیہ قائم کی، اب یہ مسلمانوں کی مشہور چار قوموں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے، اس وقت دنیا کے کسی خطے میں اس قوم کی حکومت نہیں، خاص منگولیا کے مغل بدھ مذہب کے پیرو ہیں، باقی سب نے اسلام اختیار کرلیا ہوا ہےبعض فرہنگ نولیوں نے شریر کے ستی بھی لکھے ہیںترکوں کے ایک عمدہ فرقہ کا نامسادہ دلمسلمانوں کا تیسرا فرقہ جو پٹھانوں سے افضل خیال کیا جاتا ہےمغل کی اصطلاح (مغول:فارسی) فارسی زبان سے لی گئی ہے جو دراصل منگول قوم سے متعلق ہے جو منگولیا کے علاقے جھیل بیکال /صحرائے گوبی کے بادیہ نشین تھے۔ یہ اصطلاح ’’مغل‘‘ پاکستان، ایران، افغانستان اور ہندوستان میں استعمال کی جاتی ہے۔ ہسٹری کے مطابق ان علاقوں میں آباد/ پائے جانے والے مغل دراصل منگول آرمی میں شامل افراد کی نسلیں ہیں جو ان علاقوں میں گُھس کر قابض ہوگئے اور آباد ہوئے اور ان کی نسلیں یہاں پروان چڑھیں۔ جنوبی ایشیاء (ہندوستان) میں ظہیرالدین بابر، وہ پہلا حکمران تھا جس کا نسلی تعلق منگولوں سے تھا۔اس مغل خاندان نے تقریباً 300 سال تک ہندوستان پر حکومت کی جس میں بڑے بڑے نامور بادشاہ گزرے ہیں۔ اکبرِ اعظم اور اورنگ زیب عالمگیر نے بڑے زمانے تک طمطراق کے ساتھ حکومت کی ہے۔ اورنگ زیب کی سلطنت رنگون سے لے کر تاشقند اور بلخ وبخارا وکابل سے لے کر راس امید تک پھیلی ہوئی تھی

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter