lodhi








lodhi کے معنی


پٹھانوں کے ایک زبردست فرقہ کا نام جس میں بہلول لودھی سکندر لودھی وغیرہ لودی (پشتو: لودیی بسااوقات لکھا جاتا ہے لودھیی) ایک بتانی پشتون (غلزئی) قبیلہ ہے۔ بنیادی طور پر افغانستان اور پاکستان کے علاقے میں پایا جاتا ہے۔ ان پشتون قبائل کا حصہ ہے جنہیں مشرق میں ان علاقوں میں دھکیل دیا گیا جو آج کل پاکستان کا حصہ ہیں۔ اکثر اپنے تیموری نسل ہونے پر فخر کرتے ہیں جس نے جنوبی ایشیا (ہندوستان۔ پاکستان) کا علاقہ فتح کیا تھا۔ لودھی قبیلہ نے اپنے آپ کو منظم کیا مسلمانوں کے ابتدائی دور میں اس خطۂ زمین پر (ہندوستان) اور حکمران بنے۔ یہ بہترین لڑاکا افراد تھے۔ ان کے جد قیس عبدالرشید تھے جو انہیں اس مقام تک لانے میں اہم کردار کے حامل ہیں۔ پشتو زبان میں ارتقائی منازل طے کرتے کرتے یہ لفظ لودی بنا، جو دراصل لوئے دھا سے بنا ہے جس کے معنی ہیں بڑا شخص(اعلیٰ شخصیت)۔ اس قبیلے کے افراد نے حیرت انگیز ترقی پائی اور سلطنتِ دہلی پر حکومت کی۔ ایک ممتاز شخصیت ان کی ابراہیم لودھی ہے (یہ دہلی کی سلطنت کا حکمران رہا ہے) ’’لودھیی خاندان‘‘ کے افراد اپنے نام کے آخر میں ’’خان‘‘ کا لفظ بھی استعمال کرتے ہیں جو ایک لقب ہے اور ان کی شخصیت کو امتیازیت دیتا ہے۔ گویا ’’خان لودی‘‘ یا ’’خان۔ لودھی‘‘ بعض اوقات صرف خان یا لودی ہی استعمال ہوتا ہے۔ ’’خان‘‘ ایک امتیازی نام ہے جو امتیازی طور پر لکھا جاتا ہے مگر اس کے قطعی یہ معنی نہیں ’’خان‘‘ کا لفظ استعمال کرنے والا ’’لودی‘‘ یا اس زمرے میں آتا ہو اسی لئے ’’لودی‘‘ کا ٹائیٹل استعمال کیا جاتا ہے جس میں ’’خان‘‘ پوشیدہ ہے اور ’’لودی‘‘ اس میں اپنے قبیلے کی امتیازیت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter