jafri








jafri کے معنی


اثنا عشری مسلک کے پیروامام جعفر صادق اثنا عشری فرقہ کے چھٹے امام گزرے ہیں۔ ان کی وجۂ شہرت میں فقہہ جعفریہ کی تدوین اور مستقل درس گاہ کا قیام ہے۔ جہاں سے علم و فیض کے سرچشمے جاری وساری ہوتے رہے۔ ان کی اولادوں میں اسمٰعیل اور موسیٰ کاظم نہایت نامور شخصیات گزری ہیں۔ انہوں نے عباسیہ عہدِ حکومت کے کئی خلفاء کا عہد بھی دیکھا ہے۔ اس کے علاوہ سلطنتِ امویہ کے زوال کا دور بھی اُن کے مشاہدہ میں رہا ہے۔ان کی اولاد میں سے ایک بڑی تعداد نسل درنسل اپنے نام کے ساتھ جعفری کا لقب لگاتی ہے۔ یہ نسبتی نام ہے جو اس نسل کی پہچان کا باعث ہے۔ ایران، عراق، پاکستان اور ہندوستان میں بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter