behari








behari کے معنی


بہاری ، ریاست بہار (انڈیا) کے رہنے والے افراد کو کہا جاتا ہے۔ مشرقی یوپی میں واقع یہ صوبہ مغربی بنگال کی سرحد تک پھیلا ہوا ہے۔ اس کے نواح میں ریاست جھاڑکھنڈ اور نیپال واقع ہیں جن کی تاریخ پچھلے تین ہزار سالوں پر محیط ہے۔ پاکستان کے معرض الوجود آنے پر بہاری افراد کی بڑی تعداد بنگلہ دیش (مشرقی پاکستان) کی جانب ہجرت کرگئی تھی۔ سقوطِ ڈھاکہ کے بعد ان کی کثیر تعداد پاکستان (سابقہ مغربی پاکستان) شفٹ ہوگئی۔ اور پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں آباد ہوگئی۔ کراچی یونیورسٹی کے مشہور پروفیسر شمس الحسن کی تحقیقات کے مطابق صوبہ بہار کا اصل نام ویہار تھا جس کے معنی ’’مدرسے والے‘‘ بنتے ہیں۔ مہاتما گوتم بدھ کا تعلق بھی اسی علاقہ سے رہا ہے اور اس کی تعلیمات کے نتیجے میں اس علاقے میں بے پناہ تعلیم وتدریس کا کام سرانجام پایا اور جگہ جگہ مدرسے/اسکول کھولے گئے۔ چنانچہ قدیم زمانے سے ہی یہ علاقہ علم و فضل کا گہوارہ رہا ہے

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter