alnamah


alnamah کے انگریزی معنی


in writing ; written [A]





alnamah کے معنی


مُلا دو پیازہ نے ایک فہرست تیار کی تھی جس میں مذاقیہ انداز میں عربی ‘ فارسی اور ہندی الفاظ کے آگے ال لگا کر خاص نصیحت آمیز معنی مقرر کئے تھے جن میں سے چند الفاظ زباں زد ہوگئے ہیں مثلاً الخاموشی ۔ نیم رضا ۔ الفربہ ۔ خواہ مخواہ مرد آدمی ۔ القرض ۔ مقراض محبت ۔ المال مفت ۔ دل بے رحم ۔ المکتوب ۔ نصف ملاقات وغیرہ ۔ بعض بہت پرمذاق ہیں مثلاً الوکیل ۔ مجتہد دروغ گو ۔ الکوتوال۔ نمونہ ملک الموت ۔ الطبیب ۔ پیک اجل ۔ البیمار ۔ تختہ مشق طبیباں ۔ المرتد ۔ برادر درخانہ خواہر۔ الشاعر ۔ گدائے متکبّر۔ المُلاّ ۔ داﺋم گرسنہ ۔ الحاجی ۔ ایمان فروش۔ المکتب ۔ گوزگاہِ کودکاں ۔ الجمعرات ۔ پھاوڑہ طعام ۔ الآچار ۔ چابک طعام ۔ القاضی الحاجات ۔ روپیہ ۔ الدیوانہ ۔ بکار خود ہوشیار ۔ العزرائیل ۔ پیادہ قاضی ۔ النوکری ۔ اختیار خود فروختن ۔ الزبانِ خلق ۔ نقارہ خدا وغیرہ ۔ المال مفت ۔ الدیوانہ ۔ الزبان خلق سے ال گر کر زباں زد ہیں

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter