abrak


abrak کے انگریزی معنی







abrak کے معنی


ایک کافی چمک دار جوہر ہے جو پیاز کی طرح پرت در پرت پہاڑوں کے نیچے سے نکلتا ہے جب اسے صاف کرتے ہیں تو اس کے بڑے بڑے ورق بالکل آئینہ کی مانند ہوجاتے ہیں۔ ابرق آگ میں رکھنے سے نہیں جلتا البتہ برقی آگ اس کو جلاسکتی ہے۔ سنار لوگ چھوٹے چھوٹے یزور اسی پر رکھ کر جھالتے ہیں۔ ہندی میں اسے بھوڈل اور چلچل‘ سنسکرت میں ابھرک فارسی میں ستارۂ زمین و ابرک کہتے ہیں۔ ابرک کے کنول اور جھاڑ بھی بنائے جاتے ہیں۔ گنوار بھرمل کہتے ہیں۔ مزاجاً اول درجے میں خشک دوسرے میں سرد، تیسرے میں خشک ہے۔ ابرق امراضِ ذیل کے واسطے دیگر اجزا کے ساتھ مفید ہے۔ جذام‘ جریان‘ سرسام‘ آنو لہو‘ تپ محرقہ‘ سنگ گردہ و مثانہ اور سل وغیرہ۔ اس کا کشتہ کھانسی ‘ دمہ‘ نزلہ‘ ضیق النفس اور دماغ کے لئے بھی نافع ہے اور اس کا طلا زخمِ سینہ اور ورمِ پستان کے لئے زیادہ فائدہ بخش مانا گیا ہےشیشے کی طرح شفاف ایک چمکیلی معدنی شے، جو پرت دار سلوں یا ڈھیلوں کی شکل میں ٹیلوں سے برآمد ہوتی ہے؛ ملنے یا مسلنے سے بہ آسانی چورا ہو جاتی ہے؛ اس میں نمی اور بجلی کی رو سرایت نہیں کرتی

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter