abjab








abjab کے معنی


ابجدین دو ہیں۔ ایک آدم علیہ السلام کی ترتیب دی ہوئی دوسری حضرت ادریس علیہ السلام کی۔ چنانچہ آج کل حضرت ادریس علیہ السلام کی ہی ابجد جاری ہے انہوں نے اسی ابجد کو ترتیب دے کر آٹھ بامعنی کلمے بنائے اور ابجد ادریس اس کا نام رکھا۔ اس ابجد میں عربی کے تمام حروف آگئے ہیں اگر انہیں علٰیحدہ کرکے تریتب دیا جائے تو پوری الف بے تے بن جائے۔ ان حرفوں کے اعداد بھی مقرر کئے ہیں جنہیں حساب جُمُل کہتے ہیں ان کی یادداشت عربی‘ فارسی‘ اردو کی تاریخہائے سینن تعمیر و سنین اسمائی اور معموں میں بڑی مدد دیتی ہے۔ بعض لوگ بچوں کے نام بھی اسی قاعدہ سے ایسے رکھتے ہیں کہ جس سے ان کی پیدائش کا برس نکلتا ہےالف ، بے ، تے ، حروفِ تہجی

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter