aaraiN








aaraiN کے معنی


Arain(اُردو۔آرائیں) بنیادی طور پر کاشت کار قوم ہے۔ ان کی بڑی تعداد پنجاب میں مقیم ہے کچھ تعداد صوبہ سندھ میں بھی سکونت پذیر ہے۔(2) یہ کاشت کاری اور زراعت سے بڑی حد تک وابستہ ہیں۔ ان کی کچھ تعداد تجارت سے بھی وابستہ ہے۔ زیادہ تعداد مزارعوں اور محنت کشوں پر مشتمل ہے۔ یہ تصور بھی کیا جاتا ہے کہ ان میں سے کئی ایک کے اجداد کا تعلق اُن عربوں سے ہے جو محمد بن قاسم کی فوج میں شامل تھے اور سندھ اور پنجاب میں آباد ہوگئے۔ اس تصور کو اس بات سے بھی تقویت ملتی ہے کہ آرائیوں کی بڑی تعداد سنی مسلمانوں کی ہے اور انہی علاقوں میں زیادہ آباد ہیں جو محمد بن قاسم نے فتح کئے تھے۔بعض محققین کے نزدیک ان کی بعض نسلیں جرمن نسلوں سے تعلق رکھتی ہیں جو سکندرِ اعظم کے زمانے میں اس کی فوج میں شامل تھے اور جب یونانیوں کا اثرورسوخ ہندوستان کے شمالی خطوں خصوصاً بلوچستان اور پنجاب سے ہوا تو ایک زمانے تک اس فوج کے کافی افراد آفیشلی انہی علاقوں میں تعینات رہے تھےآڑ کی جمع دیکھیے آڑ

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter