aak








aak کے معنی


س (ارک) عوام (آکھ ۔ آگ) (یہاں ارک میں سے رائے مہملہ حذف ہوکر آک ہوا اس سے آک ہوگیا جیسے کرشان سے کسان بنسری سے بنسی۔ چونکہ کاف عربی اور گاف فارسی میں بہم بدل ہے جیسے تک تگ، کاک، کاگ اس سبب سے لوگ آگ بھی کہنے لگے مگر خاص لوگوں نے بباعثِ اشتباہ اس کو گاف سے نہیں بدلا تاکہ آگ بمعنی آتش سے شبہ نہ پڑے) اکوَن ، مدار، اکوڑا، اکواڑ، اکوا ایک قسم کا درخت ہوتا ہے جو کھرسا میں سرسبز اور برسات مین مرجھایا ہوا رہتا ہے۔ اس کا دودھ نری رنگنے اور دواؤں میں ڈالنے کے کام آتا ہے حال کے تجربہ سے ثابت ہوا ہے کہ اس کا دودھ اور اس کے پتوں کا بھرتا طاعون کے لئے ازحد مفید ہے۔ دہلی کے اچار والے اس کے پتوں کا نیبو کے عرق میں اچار ڈالتے ہیں جو نہایت ہاضم ہوتا ہے اور باؤگولے کے درد کو فائدہ بخشتا ہے

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter