aafridi








aafridi کے معنی


بعض مضمون نگار/تحقیق نگار مثلاً ہارون الرشید کے خیال کے مطابق کچھ قبائل مثلاً آفریدی اور خٹک آبائی طور پر افغانستان کے رہنے والے تھے جو وہاں سے بچھڑ کر کوہِ ہندوکش کی ڈھلانوں پر برصغیر کی جانب آباد ہوگئے۔ یہ قبل ازتاریخ دور ہے جس میں افغانوں کی تاریخ بکھری پڑی ہے اور ضبطِ تحریر نہ ہوسکی۔ البتہ ان پختونوں کے بارے میں مختلف قیاسات اور اقتباسات مختلف کتب میں ملتے ہیں۔ اولف کیرو اور اورل سٹین کی تحریروں کے مطابق آفریدی شاید اصلی باشندے تھے تہذیبِ گندھارا کے اور اسی حصہ کے رہائشی تھے۔ اور شاید یہ بنی اسرائیل کی گمشدہ نسلوں کی ذریت ہیں۔ چنانچہ آفریدی قبائل ان گم گشتہ نسلوں میں سے ہیں جنہیں کلارنی قبائل بھی کہا جاتا ہے۔ اور یہ اسی بناء پر نہایت محترم اور تکریم کے حقدار رہے ہیں۔ یہ انتہائی سمجھدار اور جنگجو بھی رہے ہیں۔ آفریدیوں کے مسلمان ہونے کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ محمودغزنوی ، کہ جو ہندوستان پر حملہ آور ہوتا رہا ہے، کے زمانے میں مسلمان ہوئے جیساکہ ایٹبسن اپنے مضامین میں ان کا انکشاف کرتا ہے (یہ ڈرامہ) 1935ء میں پیش کیا گیا تھا اور پیٹرایٹبسن نے اسے لکھا تھا

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter