رانگڑ


رانگڑ کے معنی

Ranghar: رانگڑ کا لفظ ایسے راجپوت افراد کے لئے بولا جاتا ہے جنہوں نے اسلام قبول کرلیا ہو۔ نسلاً یہ راجپوت قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا مرکز ریاست ہریانہ(انڈیا) سے ہے اور آج بھی ان کی اکثریت مشرقی پنجاب میں آباد ہے۔ ہریانہ کے رانگڑ اب سندھ اور پنجاب میں آباد ہیں۔ جبکہ مغربی اُترپردیش کے رانگڑ بدستور (انڈیا) میں ہی رہتے چلے آرہے ہیں۔ یہ اصطلاح رانگڑ بذاتِ خود رانگڑ قوم اپنے لئے کم استعمال کرتی ہے بلکہ یہ لوگ اپنے آپ کو مسلمان راجپوت کہلانا پسند کرتے ہیں۔ رانگڑوں میں اکثر اپنے آپ کو راؤ، رانا اور کنور کے القابات کے ساتھ بھی متعارف کراتے ہیں بعض افراد اپنا تعارف ’’خان‘‘ سے بھی کراتے ہیں ایسے افراد کا تعلق عموماً ہریانہ سے ہوتا ہے۔ اکثر گھرانے اب بھی اپنی ہی زبان میں گفتگو کرتے ہیں۔ ایسے افراد جن کا تعلق اُترپردیش سے ہے کھڑی بولی بولتے ہیں۔ مگر کسی اور قوم سے جب بات کرتے ہیں تو صاف اُردو زبان میں بات چیت کرتے ہیں۔ 1947ء کی آزادی کے بعد بہت سارے رانگڑ اُترپردیش سے پاکستان ہجرت کرکے آئے اور سندھ میں خاص کر کراچی میں آباد ہوگئے

رانگڑ کے انگریزی معنی

(one of) a clan of Rajputs

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter