خ


خ کے معنی

تلفظ خے۔ اردو کا دسواں فارسی کا نواں اور عربی کا ساتواں حرف ہے ہندی اور سنسکرت میں یہ حرف نہیں مگر کھ کے نیچے نقطہ دے کر خ بنالیتے ہیں اسے خائے منقوطہ یا معجمہ بھی کہتے ہیں حساب ابجد میں اس کے ٦٠٠ عدد فرض کئے گئے ہیں علم الافلاک میں ستارہ منگل یا مریخ کو ظاہر کرتا ہےحساب جمل میں اس کے ٦٠٠ عدد فرض کئے گئے ہیںعربی کا ساتواں فارسی کا نواں اردو کا دسواں حرف جس کی آواز تالو کے اوپر سے نکلتی اور خائے معجمہ منقوط یا شخذ کے نام سے لکھی اور بولی جاتی ہےیہ حرف جیم عربی سین معجمہ غین منقوط قاف کا ف عربی اور ہائے ہوز سے بدلتا ہے لیکن ماضی یا مصدر میں جو خے واقع ہوتی ہے وہ اکثر زائے عربی سے بدل جایا کرتی ہے چنانچنہ دوختن ریختن سوختن تاختن باختن ساختن آموختن آمیختن وغیرہ مصدروں کے مضارع سے معلوم ہوسکتا ہے اس کے علاوہ کبھی سین مہملہ اور شین معجمہ سے بھی ایسے موقع پر بدل ہوجاتا ہے جیسا کہ شاختن اور فروختن کے مضارع سے ظاہر ہوتا ہے

خ کے انگریزی معنی

(in jummal reckoning) 600slink awaysneak awaytenth letter of Urdu alphabet (equivalent to gutteral Scottish (ch))

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter