ابرک


ابرک کے معنی

ای قسم کی چکنی شفاف معدنی شے جسے پِیس کر ٹالکم پاؤڈر بنایا جاتا ہے ، حرارت کو روکنے کے لیے بہترین چیز ہےایک قسم کا چمکیلا معدن جس میں بہت سے پرت ہوتے ہیںایک کافی چمک دار جوہر ہے جو پیاز کی طرح پرت در پرت پہاڑوں کے نیچے سے نکلتا ہے جب اسے صاف کرتے ہیں تو اس کے بڑے بڑے ورق بالکل آئینہ کی مانند ہوجاتے ہیں۔ ابرق آگ میں رکھنے سے نہیں جلتا البتہ برقی آگ اس کو جلاسکتی ہے۔ سنار لوگ چھوٹے چھوٹے یزور اسی پر رکھ کر جھالتے ہیں۔ ہندی میں اسے بھوڈل اور چلچل‘ سنسکرت میں ابھرک فارسی میں ستارۂ زمین و ابرک کہتے ہیں۔ ابرک کے کنول اور جھاڑ بھی بنائے جاتے ہیں۔ گنوار بھرمل کہتے ہیں۔ مزاجاً اول درجے میں خشک دوسرے میں سرد، تیسرے میں خشک ہے۔ ابرق امراضِ ذیل کے واسطے دیگر اجزا کے ساتھ مفید ہے۔ جذام‘ جریان‘ سرسام‘ آنو لہو‘ تپ محرقہ‘ سنگ گردہ و مثانہ اور سل وغیرہ۔ اس کا کشتہ کھانسی ‘ دمہ‘ نزلہ‘ ضیق النفس اور دماغ کے لئے بھی نافع ہے اور اس کا طلا زخمِ سینہ اور ورمِ پستان کے لئے زیادہ فائدہ بخش مانا گیا ہےزیادہ مبارکشیشے کی طرح شفاف ایک چمکیلی معدنی شے، جو پرت دار سلوں یا ڈھیلوں کی شکل میں ٹیلوں سے برآمد ہوتی ہے؛ ملنے یا مسلنے سے بہ آسانی چورا ہو جاتی ہے؛ اس میں نمی اور بجلی کی رو سرایت نہیں کرتیٹالکم پوڈر بنانے والا چکنا سفید چمک دار پتھر

ابرک کے انگریزی معنی


Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter