URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Poetic Termsشاعرانہ شرائط

Tetrastich قطعہ

English WordTetrastich

Description

تفصیل

قطعہ اس صنفِ شاعری کو کہتے ہیں جس کے مطلع سے قافیہ منقطع ہو گیا ہو۔ یہ وہ نظم ہے جس میں کم از کم دو اشعار ہوتے ہیں اور زیادہ کی کوئی حد نہیں، مگر بلحاظ معنی و مطلب تمام اشعار آپس میں مربوط ہوتے ہیں۔ ان اشعار میں ہر طرح کا مضمون باندھا جا سکتا ہے۔ یا ایسے چند اشعار کا مجموعہ جو مضمونِ واحد پر مشتمل ہوں۔ قطعہ میں برخلافِ غزل اور قصیدہ کے مطلع نہیں ہوتا اور اس کے اشعار کی تعداد بھی غیر مُعَیَّن ہے لیکن کم سے کم دو اشعار ہونا ضروری ہیں۔ قطعہ کے تمام اشعار کے آخری مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں۔ پہلے شعر کے پہلے مصرعہ میں قافیہ نہیں ہوتا۔ قطعہ بعض اوقات غزلوں اور قصیدوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے یا برتا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share