URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Poetic Termsشاعرانہ شرائط

Haiku ہائیکو

English WordHaiku

Description

تفصیل

جاپانی طرز سخن سے مشابہ ، چھوٹی بحرکی مختصر نظم جو صرف تین مصرعوں پرمشتمل ہوتی ہے۔ اس میں ایک خیال مکمل کرنا ہوتا ہے۔ اس میں ردیف قافیے کی قید نہیں ہوتی۔ جدید اُردو ادب میں جمی الدین عالی،ادا جعفری اور ذکیہ غزل نے "ہائیکو" اور "دوہوں" کے بہترین نمونے پیش کیے ہیں۔ ہائیکو جاپانی شاعری کی ایک صنف ہے اپنی مقبولیت کی وجہ سے دنیا کی اور زبانوں میں بھی مروج ہے۔ عام طور پر یہ 3 سطروں پر مشتمل ہے۔ ایک ہائیکو میں 17 الفاظ (syllable) استعمال ہوتے ہیں پہلی میں 5 دوسری میں 7 اور تیسری میں بھی 5۔ ہائیکو میں فطری مظاہر کی زبان میں بات کی جاتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share