URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Castsذاتیں

Lodhi لودھی

English NameLodhi
Country Origin in EnglishPakistan-Afghanistan
Country Origin in Urduپاکستان۔افغانستان

Description

تفصیل

لودھی /لودی ، پشتو: لودی ، ایک بتانی پشتون (غلزئی) قبیلہ ہے جو بنیادی طور پر افغانستان اور پاکستان کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔’’لودھی‘‘ اُن پشتون قبائل کا حصہ ہیں جنہیں مشرق میں ان علاقوں میں دھکیل دیا گیا تھا جو آج کل پاکستان کا حصہ ہیں۔ لودھی اکثر اپنے تیموری نسل ہونے پر فخر کرتے ہیں جس نے جنوبی ایشیا (ہندو و پاک) کا علاقہ فتح کیا تھا۔ لودھی قبیلہ نے اپنے آپ کو منظم کیا اور مسلمانوں کے ابتدائی دور میں اس خطۂ زمین (ہندُستان) پر حکمران ہوئے۔ یہ بہترین لڑاکا افراد تھے۔ ان کے جد قیس عبدالرشید تھے جو انہیں اس مقام تک لانے میں اہم کردار کے حامل ہیں۔ پشتو زبان میں ارتقائی منازل طے کرتے کرتے یہ لفظ ’’لودی‘‘ بنا، جو دراصل ’’لوئے دھا‘‘ سے مشتق ہے، جس کے معنی بڑا شخص (اعلیٰ شخصیت) کے ہیں۔ اس قبیلے کے افراد نے حیرت انگیز ترقی پائی اور سلطنتِ دہلی پر حکومت کی۔ اس قبیلے کی ایک ممتاز شخصیت ’’ابراہیم لودھی ‘‘ہے (یہ دہلی کی سلطنت کا حکمران رہا ہے)۔ ’’لودھیی/لودھی خاندان‘‘ کے افراد اپنے نام کے آخر میں ’’خان‘‘ کا لفظ بھی استعمال کرتے ہیں جو ایک لقب ہے اور ان کی شخصیت کو امتیاز عطا کرتاہے۔ گویا ’’خان لودی‘‘ یا ’’خان لودھی‘‘ ، بعض اوقات صرف’’ خان‘‘ یا’’ لودی/لودھی‘‘ ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ ’’خان‘‘ ایک امتیازی نام ہے جو امتیازی طور پر لکھا جاتا ہے مگر اس کے قطعی یہ مطلب نہیں کہ ’’خان‘‘ کا لفظ استعمال کرنے والا ’’لودھی‘‘ یا اس زمرے میں آتا ہو ، اسی لیے ’’لودھی‘‘ کا ٹائیٹل استعمال کیا جاتا ہے جس میں ’’خان‘‘ پوشیدہ ہے اور ’’لودی/ لودھی ‘‘ اس میں اپنے قبیلے کی امتیازیت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share