English NameElephant

Group of AnimalMammal

Pluralہاتھی ∕ ہاتھیوں

Maleجی ہاں

Femaleہتھنی

Baby Animal's Nameدَغفَل ∕ بچھڑا

Soundچنگھاڑنا

No Urdu Nameفیل / متنگ (تحقیق : ڈاکٹر حمیدی)

Image

Group of Animal 1ممالیہ

ہاتھی ایک عظیم الجثہ اور دودھ پلانے والا جانور ہے۔ ہاتھی Elephantidae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ موجودہ دور میں ہاتھی کی تین اقسام پائی جاتی ہیں۔ افریقن بش ہاتھی، افریقن جنگلی ہاتھی اور ایشین ہاتھی (اس کو انڈین ہاتھی بھی کہتے ہیں) ۔ ہاتھی کی دوسری تمام نسلیں اب معدوم ہوچکی ہیں جو برفانی دور میں پائے جاتے تھے۔ یہ دور تقریباً 2000 قبل مسیح کا ہے۔ ہاتھی دنیا کے ایک بڑے خطّے میں پائے جاتے ہیں۔ عام طور پر ہاتھی کے پیدا ہونے والے بچے کا وزن 100 کلو گرام (225 پونڈز) تک ہوتا ہے اور 20 سے 22 ماہ تک یہ baby elephant ہی کہلاتا ہے۔ ہاتھی کا زمانۂ حمل زمین پر پائے جانے والے دوسرے جانوروں سے طویل ہوتا ہے۔ عام طور پر ایک ہاتھی کی عمر 60 سے 70 سال تک ہوتی ہے۔ ہاتھی اپنے جسم کی ظاہری بناوٹ ، لمبی سونڈ، اپنے خوبصورت، نمایاں اور قیمتی دانتوں کی وجہ سے خشکی کے جانوروں میں نُمایاں ہے۔ ہاتھی اپنی سونڈ اور موٹے ہونٹوں کی مدد سے اپنی غذا کو منہ میں لے جاتا ہے۔ ہاتھی کے لمبے دانت صنعت و حرفت میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں مگر اب ہاتھی دانت کے حصول کے لئے ہاتھیوں کے بے دریغ شکار کے باعث اس پر بہت سے ممالک میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ "سفید ہاتھی" دنیا کا سب سے قیمتی ہاتھی تصور کیا جاتا ہے۔

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter