No Urdu Name گُربۂ وحشی/ طائشہ { وحشى را داشت (خالص فارسی) / الفئة الطائشة(خالص عربی)
Image
بلّیوں کے خاندان میں جنگلی بلّی نسبتاً چھوٹی ہوتی ہے۔ یہ جانور براعظم ایشیأ، یورپ،افریقہ اور براعظم جنوبی امریکا میں پایا جاتا ہے۔ یہ چھوٹے ممالیہ جانوروں، پرندوں اور دوسرے چھوٹے چھوٹے جانوروں کا شکار کرتی ہے۔ جنگلی بلّی ہر طرح کے ماحول میں رہ سکتی ہے۔ جنگلی بلّی گھاس کے ہرے بھرے میدانوں‘ جنگلوں اور سرسبز علاقوں میں بھی پائی جاتی ہے۔ جنگلی بلّی میں کسی حد تک گھریلو بلّی کی مشابہت پائی جاتی ہے۔ جنگلی بلّی مختلف رنگوں میں پائی جاتی ہے اس میں پیلا‘ ہلکا بھورا اورکالا ہوتا ہے اور اس کے جسم پر دھاریاں یا دھبے ہوتے ہیں۔ جنگلی بلّی کی لمبائی 45-80 سینٹی میٹر تک یعنی (18 سے 31 انچ)تک ہوتی ہے اور اس کا وزن تقریباً 3 کلوگرام سے 6 کلو گرام (6.6 سے 13 پونڈز) تک ہوتا ہے۔